جاوید لطیف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا
شیئر کریں
مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے ضمات پر رہا کردیا گیا۔ جاوید لطیف کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز منظور کی تھی۔جاوید لطیف کی رہائی کے لیے دو ضامنوں نے دو دو لاکھ روپیکے مچلکے جمع کروائے ۔ ایڈشنل سیشن جج حفیظ الرحمن نے جاوید لطیف کے مچلکوں کی تصدیق کی تھی۔جاوید لطیف کو اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا۔حیل حکام کے مطابق جاوید لطیف کی روبکار سپرنٹنڈنٹ جیل کو موصول ہوئی ، جس کے بعد رہائی ممکن ہوئی۔ جیل سے رہائی ملنے پر پارٹی کارکنان نے جاوید لطیف پر گل پاشی کر کے اپنے لیڈر کا استقبال کیا ۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ پاکستان کیلئے جان دینے کو تیار ہوں ، بائیس کروڑ عوام کے پاکستان کو پاکستان کھپے کہیں گے ،رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاویدلطیف نے کہا کہ مفاہمت کا وقت گزرچکا،طاقتوراورکمزور میں مفاہمت نہیں ہوتی۔جاوید لطیف نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالا دستی ضروری ہے ، جنگل کا قانون نہیں ہوسکتا۔۔ جاوید لطیف کہتے ہیں کہ، پنجاب دیر سے جاگا لیکن جاگ چکا ہے میرے نانا دادا نے مہاجرین کو تحفظ دیا۔ انہوں نے کہا، آج ہم ڈھونڈتے ہیں کہ یہ وہ پاکستان ہے ؟، آج مہنگی ادویات لوگوں کی پہنچ سے دور ہیں، میں اپنی جان دینے کے لیے بھی تیار ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ، چند طاقتور لوگ پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں، کہا کہ، وہ مادر ملت کے پاکستان کو پاکستان سمجھتے ہیں۔