میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دبائو کی پرواہ نہیں اداروں کو اپنا کام کرنا ہوگا،عمران خان

دبائو کی پرواہ نہیں اداروں کو اپنا کام کرنا ہوگا،عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد بھی صورتحال جوں کی توں ہے۔ ملک بھر میں پٹرول کی قلت برقرار ہے، شہری پٹرول کے حصول کے لئے خوار ہونے لگے۔ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پمپس سے ایندھن غائب ہو گیا۔ سرکاری انتظام میں چلنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنی کے پمپس پر پٹرول دستیاب ہے تاہم وہاں لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں شہریوں کی ایک ہی دہائی ہے، پٹرول۔۔۔ پٹرول۔۔ پٹرول جبکہ پٹرول نایاب ہونے پر لوگوں کو پٹرول نہ ملنے پر زیادہ تر سفر پیدل کرنا پڑ رہا ہے۔ موٹر سائیکل اور گاڑیوں والے سب ہی پریشان ہیں، پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔لاہور میں نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پمپس پر پٹرول غائب ہے۔ شہری پٹرول کی تلاش میں خوار ہونے لگے ہیں، جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول مہنگا ہو توقلت نہیں ہوتی،سستا ہوا تو کمپنیوں نے غائب کر دیا۔کراچی میں اکثر پٹرول پمپ کھلے تو ہیں لیکن پٹرول دستیاب نہیں۔ جہاں پٹرول مل رہا ہے وہاں صارفین کا جم غفیر ہے۔ شہریوں کو مہنگا ہائی آکٹین ڈلوانے پر مجبورکیا جا رہاہے۔پشاور میں بھی لوگ پٹرول کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔ پٹرول پمپس پرلمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ اْدھر شہریوں نے مطالبہ کیا ہے جن پٹرول پمپس مالکان اور کمپنیوں نے مصنوعی قلت پیدا کی ہے ان کے لائسنس منسوخ کئے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں