میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری حادثہ  جاں بحق افراد کی تعداد 22تک جا پہنچی

لیاری حادثہ جاں بحق افراد کی تعداد 22تک جا پہنچی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

تین روز قبل لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید ایک اور لاش نکال لی گئی ہے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد22 تک جاپہنچی ہے، پاک فوج،رینجرزاورریسیکو اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں منہدم عمارت کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام چوتھے روز بھی جاری ہے۔ رات گئے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بائیس ہوگئی۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے جائے حادثہ کا دورہ اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔لیاری کھڈا مارکیٹ میں منہدم عمارت کا ملبہ ہٹانے کے آپریشن کے چوتھا روز بھی ممکنہ طور پر دبے ہوئے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے، ملبے سے رات گئے مزید تین لاشیں نکال لی گئیں، پاک فوج،رینجرز اور ریسیکو اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔کسی انسان کی موجودگی کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے کام لیا جارہا ہے۔ ڈی جی رینجرز نے بھی متاثرہ عمارت کا دورہ کر کے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔دوسری جانب حادثے میں جاں بحق تین بھائیوں اور ایک بچی سمیت 6افراد کی نماز جنازہ لیاری کھڈہ مارکیٹ کی مسجد میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دب کرجاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ شہناز زوجہ محمد شفیق، 20 سالہ شہزاد ولد محمد شفیع، 32 سالہ میمونہ زوجہ سعید، 52 سالہ توفیق ولد عبدالروف، 23 سالہ سعید ولد شفیق اور 30 سالہ فیصل عرف بہار ولد جہانگیرکے نام سے کرلی گئی۔ ملبے سے نکالے جانے والی 50 سالہ خاتون کی تاحال شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ عمارت کے متاثرین کی رہائش کیلئے انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی متبادل انتظام نہیں کیا ہے، بے بس افراد حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں