میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹر بینک میں ڈالر مزید1 روپے 90پیسے مہنگا، 152 روپے کا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر مزید1 روپے 90پیسے مہنگا، 152 روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 90 پیسے مزید مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 90پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 152 روپے کا ہوگیا۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 150روپے 50 پیسے جبکہ انٹربینک میں 150روپے 10پیسے پر بند ہوا تھا۔حالیہ چند ہفتوں کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں عدم استحکام دیکھا جارہا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں کبھی اضافہ اور کبھی کمی ہو رہی۔دوسری جانب منی مارکیٹ کی طرح حصص بازار میں بھی اچھی خبریں نہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد کاروبار کے دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔ 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 34200پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں