میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل آباد، دلہن سے اجتماعی زیادتی کا الزام، دلہا گرفتار

فیصل آباد، دلہن سے اجتماعی زیادتی کا الزام، دلہا گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

فیصل آباد میں 2 روز کی دلہن کو سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانا بنانے کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔فیصل آباد کے علاقے کوہالہ میں زیادتی کا نشانا بنائی گئی لڑکی کا الزام ہے کہ اس کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانا بنایا۔ متاثرہ لڑکی کی 2 روز پہلے ہی شادی ہوئی تھی، پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اس کے شوہر سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے زیادتی کی شکار لڑکی کے شوہر کو گرفتار کر لیا اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی تلاش شروع کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں