سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفر بٹا صفر ہے،فردوس عاشق
شیئر کریں
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ قوم کے مال و دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے احتجاج کو عوام مسترد کردیں گے، سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفر بٹا صفر ہے۔ ان کے سیاسی وجود کا اندازہ چند درجن افراد کے باہر نکلنے سے ہو گیا،(ن) لیگ ہمیشہ دوسروں کے کاندھے پر سوار ہو کے آئی،یہ صرف سازش کر سکتے ہیں مزاحمت نہیں۔ انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ عوام کے خلاف تحریک چلا کر خود کو رسوا کرنے کا انتظام کر رہا ہے،قوم کے مال و دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے احتجاج کو عوام مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچے ہوتے تو جمہوریت کا رونا رونے کی بجائے دلیری سے اپنی سچائی کا ثبوت دیتے۔ان کو سزا ان کے اپنے ہاتھوں نے دی ہے،نیب ان کا اپنا بنایا ہوا اور چیئرمین ان کا اپنا لگایا ہوا ہے،پانامہ ہم نے جاری نہیں کیا تھا۔