
ایران سے یورینیم کی افزودگی تنصیبات ختم کرنے کا مطالبہ
شیئر کریں
اتوار کو گفتگو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئی تو ہم ایران سے مذاکرات جاری نہیں رکھیں گے
ایران کے پاس امریکی شرائط قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، وٹکوف کی گفتگو
امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی سٹیو وٹکوف نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی کی تنصیبات کو ختم کردے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران سینٹری فیوجز نہیں رکھ سکتا۔ عرب ٹی وی کے مطابق اپنے بیانات میں وٹکوف نے زور دیا کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی معاملہ پر امریکی شرائط قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اتوار کو ہونے والا اگلا دور نتیجہ خیز ثابت نہ ہوا تو ہم ایران کے ساتھ مذاکرات جاری نہیں رکھیں گے ۔ امریکہ اور ایران اتوار کو تہران کے ایٹمی معاملہ پر اپنے مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے ۔