میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق ای ڈی ندیم قمر ادارہ امراض قلب پر 13 ارب کا بوجھ لاد گئے

سابق ای ڈی ندیم قمر ادارہ امراض قلب پر 13 ارب کا بوجھ لاد گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) قومی ادارہ برائے امراض قلب میںسابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ندیم قمر کے دورر میںدیے گئے ٹھیکوں کے واجبات ادا نہیں کیے گئے ، ٹھیکیدار 13 ارب 50 کروڑ سے محروم ہیں ، خطیر رقم کی ادائیگی نہ ہونے سے نئی انتظامیہ کو بھی مشکلات کا سامنا ہورہا ہے ،سینکڑوں ٹھیکے داروں سے ادویات ، سرجیکل آئٹمز سمیت دیگر سامان کی خریداری کروائی گئی ،جنہیں تاحال ادائیگی نہیں کی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق این آئی سی وی ڈی کے سابق سربراہ ندیم قمر کے دور میں تقریباً 250 ٹھیکے داروں کو ادویات سمیت مختلف سامان کی خریداری کے لیے اربوں روپے کے ٹھیکے دیے گئے، جن میں سے ساڑھے 13 ارب روپے کے بقایاجات ادا نہیں ہوئے ہیں ، واضح رہے کہ ندیم قمر کے دور میں ادارے میں ہونے والی خردبرد سے متعلق حکام باخبر ہیں تاہم دانستہ چشم پوشی کے سبب موجودہ انتظامیہ کو مختلف امور میں مشکلات کا سامنا ہے ، پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ٹھیکے داروں کے کچھ بقایات ادا کروائے ہیں ، اپنے تئیںسابقہ ادوار میں بگڑے معاملات کو سدھارنے اور بہتری لانے میں مصروف ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں