میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گداگر مافیاجاسوسی میں ملوث، سندھ اسمبلی میں قرار داد

کراچی میں گداگر مافیاجاسوسی میں ملوث، سندھ اسمبلی میں قرار داد

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں منشیات فروشی اور گداگر نیٹ ورک کیخلاف قرارداد جمع کرا ئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ کراچی میں ، گداگر مافیا جرائم پیشہ افراد کے لیے جاسوسی کررہاہے،شہر میں بھیک مانگنے کا منظم کاروبار چلا یاجارہا ہے۔ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی ریحان اکرم،ارسلان پرویز اور علی خورشیدی نے قرارداد جمع کرائی۔ایم کیو ایم اراکین کا کہنا ہے کہ کراچی میں گداگر مافیا بھیک مانگنے کا منظم کاروبار چلا رہا ہے، گداگر مافیا جرائم پیشہ افراد کے لیے جاسوسی بھی کرتا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے سچل گوٹھ اور گبول گوٹھ میں کھلے عام منشیات فروخت کی جارہی ہے، سندھ حکومت منشیات فروشوں کے ساتھ ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں