میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موبائل آپریٹز نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر رضامند

موبائل آپریٹز نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر رضامند

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے لئے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ سمز بلاک کرنے کا آٹومیٹڈ نظام وضع کرنے تک ٹیلی کام آپریٹرز نے مینئول طریقے سے چھوٹے بییچز میں نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل شروع کرنے ہر اتفاق کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جمعہ کو ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوائے جانے والے پانچ ہزارنان فائلر کے پہلے بیچ کی سمز بلاک کرنے اور خبردار کرنے کے میسجز بھجوانے بارے کمپلائنس رپورٹ کیلئے ہفتے کو گیارہ بجے طلب کرلیا ہے ۔ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے کمیٹی روم میں ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔ایف بی آر کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں سے کہا گیا ہے کہ جمعے کو بھجوائے گئے پہلے بیچ میں پانچ ہزار نان فائلرز کی بلاک کی جانیوالی سموں بارے کمپلائنس رپورٹ بھی تیار کرکے لائیں۔ایف بی آر کی طرف اگلا بیچ ہفتے اور تیسرا بیچ اتوار کو بھجوایا جائے گا جبکہ ٹیلی کام کمپنیاں ان بیچز میں شامل نان فائلر کی سمیں بلاک کرکے روانہ کی بنیاد پر ایف بی آر کو رپورٹ پیش کیا کریں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں