میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کے متن میں خامیاں تسلیم کرلیں

اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کے متن میں خامیاں تسلیم کرلیں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تسلیم کیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے اردو متن میں بہت سی خامیاں ہیں۔ ادارے نے وفاقی محتسب کو یقین دلایا ہے کہ کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز میں غلطیاں دور کردی جائیں گی۔ایک شہری نے وفاقی محتسب کے ادارے کو بھیجی گئی شکایت میں کرنسی نوٹوں کے اردو متن میں خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔پاکستان رائٹرز گلڈ کے رکن شہزاد حسین فیضی نے اپنی شکایت میں بتایا تھا کہ بینک دولتِ پاکستان حاملِ ہذا کو ادا کرے گا اور حکومتِ پاکستان کی ضمانت سے جاری ہوا کے متین میں کئی خامیاں ہیں۔ اس حوالے سے کتابوں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔جب اسٹیٹ بینک پاکستان نے نشاندہی کے باوجود کرنسی نوٹوں میں غلطیاں دور نہیں کیں تب شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا۔ وفاقی محتسب نے اس حوالے سے فیصلے کی ایک کاپی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی بھیجی جس نے یقین دلایا کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں میں متن کی غلطیاں دور کردی جائیں گی۔وفاقی محتسب نے اس معاملے میں فریقین کا موقف پوری تفصیل کے ساتھ سنا اور پایا کہ شکایت کنندہ کے دلائل گراں قدر ہیں۔وفاقی محتسب کے ادارے نے اسٹیٹ بینک سے 60 دن میں شکایت کے دور کیے جانے کے اقدامات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں