میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایس پی آر اعلامیہ ہمارے خلاف نفرت کے بیانیے کا مجموعہ ہے، پی ٹی آئی

آئی ایس پی آر اعلامیہ ہمارے خلاف نفرت کے بیانیے کا مجموعہ ہے، پی ٹی آئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئی ایس پی آر کے اعلامیے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردِعمل سامنے آگیا۔تحریک انصاف کے مطابق آئی ایس پی آر کا اعلامیہ حقائق سے متصادم اور زمینی صورتحال کے ناقص ادراک پر مبنی ہے، یہ اعلامیہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے خلاف نفرت و انتقام پر مبنی بیانیے کا افسوس ناک مجموعہ ہے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے، جو پرامن، غیرمتشدد اور آئین و قانون پر کاربند رہتیہوئے مقاصد کے حصول پر یقین رکھتی ہے، اپنے قیام سے لے کر آج تک تحریک انصاف، اس کے چیئرمین عمران خان نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو ہدف بنایا ہے۔ تحریک انصاف نے کہا کہ عوامِ کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کا تحفظ ہی ہمارا مقصدِ نگاہ ہے، تحریک انصاف نے ہمیشہ آئین و قانون سے انحراف کی حوصلہ شکنی کی ہے، تحریک انصاف نے مارشل لائ￿ کے ذریعے دستور کو کْلّی یا جزوی طور پر معطل کرنے کی مزاحمت کی ہے، ہم دھاندلی و انتخابات میں مداخلت کے ذریعے عوام کے حقِ حاکمیت پر ڈاکے کے بھی شدید مخالف رہے ہیں۔تحریک انصاف نے کہا کہ پرامن اور صبر آزما سیاسی جدوجہد کا ثمر ہے کہ تحریک انصاف لاکھوں اراکین، کروڑوں ووٹرز کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا سیاسی ادارہ ہے، چیئرمین تحریک انصاف کے سیاسی نظریے اور فلسفے کو عوام میں غیرمعمولی تائید و نصرت میسر آئی، تحریک انصاف نے ایک نشست سے لیکر مرکز، پنجاب، پختونخوا، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا سفر ارتقائ￿ سے مکمل کیا، آج تحریک انصاف الحمدللہ بلاشرکتِ غیرے پاکستان کی واحد معتبر سیاسی جماعت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں