میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوین الحق نے سوشل میڈیا پر کوہلی کو چھیڑنا شروع کردیا

نوین الحق نے سوشل میڈیا پر کوہلی کو چھیڑنا شروع کردیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

لکھنئو سپرجوائنٹس کے افغان کرکٹر نوین الحق نے سوشل میڈیا پر ویراٹ کوہلی کو چھیڑنا شروع کردیا۔گزشتہ روز ممبئی انڈینز کو کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز کے خلاف میچ کے آخر میں جب 18 بالز پر صرف 8 رنز درکار تھے تو نوین نے اسکرین شاٹ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رائونڈ 2 ان کے ساتھ، یہ بہترین آم ہیں۔اس سے قبل انھوں نے ویراٹ کوہلی کے 1 رن پر آئوٹ ہونے کے فوری بعد پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا ‘ میٹھے آم’۔ ان انسٹاگرام اسٹوریز کو کوہلی پرطنز قرار دیا جارہا ہے، اس کا سابق بنگلور کپتان کے پرستار سخت بْرا بھی مان رہے ہیں،یاد رہے کہ کوہلی کے پیار کا نام چیکو ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے گزشتہ باہمی میچ میں نوین اور کوہلی میں 2 مرتبہ تلخ کلامی ہوئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں