میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی کابینہ اجلاس ، صدر مملکت عارف علوی کا کردار آئین سے ماورا قرار

وفاقی کابینہ اجلاس ، صدر مملکت عارف علوی کا کردار آئین سے ماورا قرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

فاقی کابینہ اجلاس کے دوران تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت کے کردار کو آئین سے ماورا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے معاملے پر آئین کا مذاق بنایا، ملک کو انتشار کی جانب دھکیلنے کیلئے آئینی عہدوں کا استعمال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ملکی سیاسی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدر مملکت کے کرداد پر شیدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور کابینہ کی جانب سے عارف علوی کا کردار آئین سے ماورا قرار دیدیا گیا۔کابینہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے گورنر پنجاب کے معاملے پر آئین کا مذاق بنایا، جبکہ کابینہ ارکان نے گورنر پنجاب عمر چیمہ کے اقدامات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔کابینہ اکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نے کہا کہ ملک کو انتشار کی جانب دھکیلنے کے لئے آئینی عہدوں کا استعمال کیا گیا، صدر اور گورنر پنجاب نے آئین ، قانون، پارلیمان، جمہوریت کی توہین کی، حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لئے آئینی اختیار استعمال کیا۔وفاقی کابینہ نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ملک سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ، اداروں پر حملہ آور ہونے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا۔وفاقی کابینہ نے گورنر پنجاب کے معاملے پر وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔کابینہ نے ایک سے زائد غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی، 1974 کے پاسپورٹ ایکٹ کے تحت دی جس کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 مقرر کی گئی ہے۔ رمضان پیکیج کے تحت آٹے اور چینی کے نرخ برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے سے کم کر کے 800 روپے جبکہ چینی 85 روپے سے کم کرے 70 روپے کلو کی گئی ہے۔کابینہ نے فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا استعفی منظور کرتے ہوئے ممبر فنانس واپڈا کوچیئرمین کا اضافی چارج دے دیا۔کابینہ نے محمد مسعود کو ممبر پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ایڈمرل (ر) سلمان الیاس کو شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس کے ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 9 مئی کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں