میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ، شدید گرمی میں 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ،عوام بلبلااُٹھے

کراچی ، شدید گرمی میں 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ،عوام بلبلااُٹھے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں 9 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی، لوڈشیڈںگ والے علاقوں میں بجلی کی بندش میں مزید چار گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے، لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں دن میں 4 بار ایک سے 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔لوڈشیڈنگ سے لائنز ایریا، لیاقت آباد، اتحاد ٹان، میانوالی کالونی، گلستان جوہر، نارتھ کراچی متاثر ہیں، شادمان، سر سید ٹان قصبہ کالونی، بلدیہ، تیسر ٹاون، منگھو پیر، سرجانی کے علاقے بھی متاثر ہیں۔اسی طرح ملیرسٹی، رفیع گارڈن، ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلزار ہجری، اسکیم 33، کورنگی، لانڈھی متاثر ہیں، پہلوان گوٹھ، شاہ فیصل، ملیر، میمن گوٹھ، ملت ٹان، کالا بورڈ، سعود آباد سمیت دیگرعلاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک کو مجموعی طورپر300 سے 400 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کا نیا بن قاسم پاور پلانٹ نمبر 3 ایک سال تاخیر کے بعد بھی غیر فعال ہے۔شدید گرمی اور حبس کے باعٹ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کے الیکٹرک نے 950 میگاواٹ سسٹم میں شامل کرنے کا دعوی کیا تھا تاحال بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی گئی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں