پاکستان کازمبابوے کیخلاف کلین سوئپ ،حسن علی مردمیدان قرار
شیئر کریں
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر سیریز میں و ائٹ واش کر دیا ۔بہترین بلے بازی پر عابد علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ،فاسٹ بولرحسن علی عمدہ بولنگ پر پلیئرآف دی سیریز قرار پائے۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے بعد زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ کرکے فالوآن کیا،دوسری اننگز میں 220 رنز پر 9 وکٹیں حاصل کرلی تھیں۔میچ کے چوتھے روز زمبابوے نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسے پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار تھے تاہم اس کی آخری جوڑی مجموعی اسکور میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔یوں پاکستان نے یہ میچ اننگز اور 147 رنز اور سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔دوسری اننگز میں نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام بنائی اور 5، 5 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 510 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی، جس میں عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری شامل تھی۔