میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن اپنی قیادت کو چھوڑنے والا نیب قانون چاہتی ہے، شبلی فراز

اپوزیشن اپنی قیادت کو چھوڑنے والا نیب قانون چاہتی ہے، شبلی فراز

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں لاک ڈائون نرم کرنے سے رسک ہے مگر وزیر اعظم کو یہ بھی دیکھنا ہے کہ غریب عوام کس حال میں ہیںحکومت نے عوام کی زندگی اور معیشت کو بھی بچانا ہے ، ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان پر الزامات سے متعلق مجھے علم نہیں مجھے نہیں پتہ وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کو وزارت سے کیوں ہٹایا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے بہت کام کیے مگر ہم انہیں ٹھیک پروجیکٹ نہیں کر پائے ۔ شبلی فراز نے کہاکہ میرے تعلقات اعظم خان سمیت سب کے ساتھ ٹھیک ہیں۔وزارت اطلاعات کا کام اپنے بجائے حکومتی اقدامات کی تشہیر ہے ۔ فاروق نائیک نے مسودہ تیار کیا تھا اپوزیشن ایسا نیب قانون چاہتی ہے کہ ان کی قیادت کو چھوڑ دیا جائے ۔ وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا جس میں احتساب نہ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر اور انکم ٹیکس کی ازسرنو تشکیل کرکے اسے آزادکرنا چاہیے ۔ نیب کو ماضی میں سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا گیا ۔ نیب کی ریکوری کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد ہے ۔18 ویں ترمیم سے متعلق اپوزیشن سے فی الحال بات نہیں ہوئی۔ این ایف سی ایوارڈمیں تبدیلی کی جائے گی۔ موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چائیے تھا۔ اس موقع پر پارلیمنٹ اجلاس بلانا سیاسی پوائنٹ سکورننگ کیلئے ہے جو رہنما اجلاس بلانے کے بیانات دیتے تھے وہی نہیں آئیںگے ۔ میرے خیال میں چند ہفتے تک پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے تھا۔اپوزیشن کی ریکوزیشن پرپارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں