میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے وکیل کا بیان مسترد

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے وکیل کا بیان مسترد

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے وکیل کا بیان مسترد کر دیا ہے ۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کے وکیل ہریش سالوے نے آن لائن لیکچر میں حقائق کے برعکس بات کی ہے ، لہذا ان کے بیان کو مسترد کیا جاتا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق کلبھوشن یادو کو قونصلر رسائی دی اور پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل پیرا رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے پاکستان اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کا پابند ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کر دی تھی۔عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی رہائی اور بھارت واپسی کی بھارتی درخواست بھی مسترد کی تھی جبکہ کلبھوشن کی پاکستان کی فوجی عدالت سے سزا ختم کرنے کی بھارتی درخواست بھی رد کردی گئی تھی۔عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دے اور اسے دی جانے والی سزا پر نظر ثانی کرے ۔اس فیصلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی مخلصانہ پیش کش کی تھی تاہم ہٹ دھرم بھارت نے اس پیش کش کو مسترد کر دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں