نیتن یاہو نے کرپشن کیس موخر کرنے کی درخواست دائر کر دی
جرات ڈیسک
هفته, ۱۱ اپریل ۲۰۲۶
شیئر کریں
جنگی حالات کی وجہ سے وزیراعظم کے پاس پیش ہونے کیلئے وقت نہیں، وکلا دفاع
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے خلاف جاری کرپشن مقدمات میں سماعت موخر کرنے کی درخواست کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو پر کرپشن سے متعلق کئی الزامات ہیں جن میں رشوت،دھوکہ دہی اور اختیارات کا غلط استعمال شامل ہے۔
نیتن یاہو کے وکلا نے موقف اپنایا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جنگی حالات کی وجہ سے وزیراعظم کے پاس عدالت میں پیش ہونے کیلئے مناسب وقت نہیں ہے۔ وکلا نے عدالت میں خاص طور پر ایران اور خطے کی کشیدگی کو بطور جواز پیش کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی عدالت نے کہا کہ پہلے بھی عدالتیں کچھ مواقع پر سماعت موخر کر چکی ہیں مگر کیس کو مکمل طور پر روکنے سے گریز کیا گیا ہے، اس بار بھی عدالت فیصلہ کرے گی کہ درخواست منظور کی جائے یا نہیں۔


