میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران امریکا مذاکرات، اسلام آباد میں پولیس، فوج، رینجرز تعینات

ایران امریکا مذاکرات، اسلام آباد میں پولیس، فوج، رینجرز تعینات

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند

وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی بن گئیں، ریڈ زون میں ڈی چوک بلیو ایریا سے سرکل بڑھ کر سیونتھ ایونیو تک کر دیا گیا۔سرینگر ہائی ویز پر سرینا کے بجائے ریڈ زون کا دائرہ زیروپوائنٹ تک کر دیا گیا، مری ایکسپریس وے پر بہارہ کہو اور کشمیر چوک تک ریڈ زون کی نئی حد بندی کی گئی۔بلیو ایریا فضل الحق روڈ سے ریڈ زون کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا، زیرو پوائنٹ خیابان سہروردی آبپارہ چوک سمیت دیگر پوائنٹ فورس الرٹ کر دی گئی۔مارگلہ میں صرف مخصوص گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت ہو گی، ایف سکس میں سپر مارکیٹ سے آگے داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا۔ریڈزون داخلہ پوانٹس پر پاک فوج، رینجرز، ایف سی، پنجاب اور وفاقی پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں