میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔علی امین گنڈاپور پر مبینہ آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے دھمکی دینے کے الزام میں تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسمٰعیل خان بینچ کی عمارت کے باہر سے 6 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اے ٹی سی جج راجا جواد عباس نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے علی امین گنڈاپور کو روسٹرم پر بلا کر استفسار کیا کہ آپ کو ٹارچر تو نہیں کیا گیا؟جج راجہ جواد عباس حسن نے کہا کہ پولیس کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات ہٹا دی ہیں، اب متعلقہ عدالت میں پیش کر سکتے ہیں، معاون وکیل نے کہا کہ ہماری استدعا ہے بابر اعوان پہنچنے والے ہیں، تھوڑا انتظار کر لیا جائے، جج راجا جواد عباس حسن نے کہا کہ دہشت گردی کی دفعات ہٹا دی گئیں ہیں، آپ کیا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کی دفعات نہ ہٹائی جائیں۔معاون وکیل نے کہا کہ ہم اس پر دلائل دینا چاہتے ہیں، پہلے دہشت گردی کی دفعات لگا کر عدالت کا وقت ضائع کیا گیا، جج راجا جواد عباس حسن نے کہا کہ چلیں ہم دونوں سائیڈ کو دس ،دس منٹ سن لیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں