صرف ہونٹوں کی حرکات پڑھ کرالفاظ سنانیوالی سونارعینک
ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
بعض افراد گویائی سے محروم ہوتے ہیں لیکن ہونٹ ہلاکر الفاظ ادا کرسکتے ہیں۔ اسی طرح بہت شوروغل میں بھی لوگوں کی آواز نہیں آتی۔ اب اس کیفیت کو ایک انقلابی عینک سے حل کیا جاسکتا ہے جس میں سونار ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔تجرباتی طور پر یہ عینک کورنیل یونیورسٹی میں واقع اسمارٹ کمپیوٹر اسپیچ اٹرفیس لیبارٹری (سائی فائی لیب) نے بنائی ہے۔ چشمے کے فریم کے نچلے حصے میں دو بہت ہی چھوٹے اسپیکر لگے ہیں اور ساتھ ہی دو باریک لیکن حساس مائیکروفون بھی جڑے ہیں۔ اسپیکر بولنے والے شخص کی جانب ایسی صوتی امواج خارج کرتے ہیں جو سنائی نہیں دیتیں۔ لیکن وہ بولنے والے کے منہ سے دوبارہ ٹکرا کر واپس آتی ہے اور مائیک تک پہنچتی ہیں۔