میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے پر خوش ہوں، یونس خان

افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے پر خوش ہوں، یونس خان

جرات ڈیسک
پیر, ۱۱ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے پر خوش ہیں، یہاں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، ان میں سیکھنے کی جستجو ہے ۔پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے ایک انٹریو میں کہا کہ افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے پر خوش ہوں۔ وہ یہاں ایک ہفتے سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں ، ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اورکھلاڑیوں میں سیکھنے کی جستجو ہے۔ یونس خان نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربات شئیر کرنا چاہیں گے البتہ افغانستان کرکٹ بورڈ کو ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل افغان کرکٹ بورڈ نے یونس خان اور سابق فاسٹ بولر عمر گل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو دورہ یو اے ای کے لیے بطور کوچنگ کنسلٹنٹ شامل کیے جانے کی تصدیق کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں