میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وبا، این سی اوسی کاپابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ

کورونا وبا، این سی اوسی کاپابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

کورونا وائرس سے مزید 100افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، پانچ ہزازر سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے ادھرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے حوالے سے ملک بھر میں عائد پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 139 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 100 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 1 ہزار 772 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 47 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 968 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار69 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 6 لاکھ 88 ہزار 894 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 73 ہزار 78 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 204 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 27 ہزار561 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔علاوہ ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے حوالے سے ملک بھر میں عائد پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔این سی او سی کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پابندیوں سے متعلق اجلاس 12 اپریل کو ہو گا جس میں پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ویکسین کی کافی مقدار وسط اپریل کے بعد پہنچنی ہے، اجلاس میں رمضان کے دوران ویکسی نیشن پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔خیال رہے کہ این سی او سی نے کورونا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں 11 اپریل تک مختلف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں