میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے سینکڑوں سرکاری اسکول بند ہونے کاانکشاف

کراچی کے سینکڑوں سرکاری اسکول بند ہونے کاانکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)کراچی میں سینکڑوں اسکول بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے، وزیر تعلیم سعید غنی اپنے ہی شہر میں اسکول کھولنے میں ناکام ہو گئے ہیں، ملیر، صدر، کورنگی، گڈاپ ، لانڈھی اور دیگر علاقوں میں اسکول بند ہیں۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے ماتحت صوبے بھر میں ہزاروں اسکول بند ہیں ، بند اسکولوں میں اکثریت دیہات میں واقع اسکولوں کی ہے، لیکن محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اربوں روپے بجٹ استعمال کرنے کے باوجود کراچی شہر میں بند اسکول کھولنے میں ناکام ہیں،گڈاپ میں بند اسکولوں میں محمد عمر جماعت، مراد فارم، صالح محمد جوکھیو، سندھی ولیج، حسین جوکھیو، ہاشم جوکھیو، شاداد ولیج، اے بی حمید جوکھیو، سائیں ڈنو جوکھیو، سومر الانا ولیج، بیھمان فقیر، اے ایس یو ولیج، میر خان بلوچ، غلام محمد جوکھیو، عبداللہ گبول، عبدالرحمان چھٹو، صادق، رادھو جوکھیو اورکمال خان جوکھیو، شیکھر خان کتھاری، یار محمد بندیگو، پٹھان گوٹھ، بجار ولیج، علی شیر جوکھیو، شامل ہیں ۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں بھی لی مارکیٹ اور عزت خان اسکول بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلع جنوبی صدر میں فائیو روم
گذری، سی ایم اے (سیکنڈ شفٹ) اور ایور شائن گذری اسکول بند ہیں۔کراچی کے ضلع سینٹرل کے لیاقت آباد ٹائون میں جامعہ ملیہ غوثیہ، محمد الیاس گوٹھ، ابراہیم علی بھائی اور جے ایم محمد اسکول بھی محکمہ تعلیم کھولنے میں ناکام ہوا ہے۔ گلشن اقبال میں نبی گاہ، گلشن اقبال، کے ڈی اے بی / سیکنڈی ماڈل سی او ڈی ہلز اور بکھر ولیج اسکول بھی بند ہیں۔کورنگی میں کے ٹی ایس 24، ابراہیم گوٹھ، مجاہد کالونی، لقمان شہید گورنمنٹ بوائز، سیکنڈری اسکول نمبر 6، تیلی پاڑہ اسکول بند ہیں۔ ملیر میں بند اسکولوں میں کے ایم سی جی پی ایس نمبر 3 راجائی محلہ، مسیق اسکول، محمد حاصل سالار، دریا خان جوکھیو، لعل آباد، حسن جوکھیو، کمیونٹی سپورٹڈ عثمانیہ محلہ، صفر کھوسہ، عبداللہ کنارو گوٹھ، محمد حسین نمبر ون، ایس ای سی A-2 / 36 ، ایم ڈی اے، ایس ای سی36/D ، حسین بلوچ ،ربو نوتھانی، علی محمد گوٹھ، عبداللہ کانیرو، حاجی وریل بندیچو، محمد بخش باریجو، اللہ ورایو چھٹو، غلام قادر ولیج میدان، جمعہ سالار، الیاس کانیرو، امیر بخش گبول، بکھر گبول، دریا خان گبول، نبی بخش گبول، سرجسنی سیکٹر 7/B ، آدم گبول، لاسی ولیج، سیکٹر 51/E، گلزار کالونی ، مگھن جوکھیو، اللہ داد جوکھیو، خمیسو خان جوکھیو، ڈی ڈی او صفر، شفیع محمد،سومر کھادیانی، عثمان گوٹھ، محمد یوسف ،بچل بروہی، غازی بروہی اور دوست محمد اسکول شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں