2013 کا الیکشن بری طرح ہارے ، اکثر حلقوں میں 20 فیصد ووٹ بھی نہیں ملے ،جہانگیر ترین
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے انکشاف کیا ہے کہ 2013 کے الیکشن تو ہم بری طرح ہارے تھے ، 66 فیصد حلقوں میں 20 فیصد ووٹ بھی نہیں ملے تھے ۔نجی ٹی ویکے مطابق ایک سوال کے جواب میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پارٹی میں آدھے لوگ اس لیے خلاف ہیں کہ آئیڈیالوجی کا فرق ہے ، 2013 کا الیکشن ہم بری طرح سے ہار گئے تھے ، ہم نے دھاندلی دھاندلی کا شورکیا مگرچند نشستوں پر دھاندلی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن کے بعد خان صاحب کے پاس گیا اور کہا کہ ہمیں اگلا الیکشن جیتنا ہے تو جس طرح 2013 کا الیکشن لڑا اور ٹکٹ دیے ، اس طرح الیکشن نہیں جیت سکتے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ پنجاب میں 2013 کے الیکشن میں ہمارے امیدوار چوتھے یا پانچویں نمبرپرتھے ، خان صاحب کو الیکشن کے بعد کہا تھا کہ پنجاب میں ہمارے امیدوار ٹھیک نہیں اور جب تک پنجاب سے سیاسی خاندانوں کو نہیں لے کر آئیں گے آپ وزیراعظم نہیں بن سکتے ۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پنجاب میں ہم نے 67 سیٹیں جیتیں جس میں80 فیصد سیاسی خاندانوں کے لوگ تھے ، ان جیتنے والے 80 فیصد میں سے 60 فیصد ایسے لوگ تھے جو 2013 کے بعد پارٹی میں آئے اور زیادہ ترکو میں لے کر آیا۔