میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا سے نمٹنے کیلئے ناکافی سہولیات پرچیف جسٹس سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

کورونا سے نمٹنے کیلئے ناکافی سہولیات پرچیف جسٹس سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولیات پر ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو کرے گا،دوران سماعت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور ہسپتالوں میں سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔عدالت نے سماعت کے لیے اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹس جاری کردئیے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں حکومتی ٹیم نے کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔ اجلاس میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین اور اٹارنی جنر خالد جاوید خان بھی شریک تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں