میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی بینک کے صدر نے پاکستان کو معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ،اسد عمر

عالمی بینک کے صدر نے پاکستان کو معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ،اسد عمر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کہ عالمی بینک کے صدر نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان میں جاری اصلاحات کے عمل کو سراہا،آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے جاری مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ وزیر خزانہ اسد عمر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)اور عالمی بینک کے کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے حکام سے ملاقاتیں کیں ،عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے پاکستان میں جاری اصلاحات کے عمل کو سراہا اور پاکستان کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی،وزیر خزانہ اسد عمر نے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے ملاقات کے دوران انہیں پاکستانی کی میکرو اکنامک صورتحال سے آگاہ کیا اور اس موقع پر پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ عالمی بینک کے صدر نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان میں جاری اصلاحات کے عمل کو سراہا، آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کے لیے جاری مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ، پاکستان کاروبار کرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان اصلاحاتی عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی ڈپٹی مینجمنٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔وزیر خزانہ اسد عمر کے ہمراہ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، خزانہ اور اقتصادی امور کے سیکرٹریز بھی ہیں۔اسد عمر نے امریکا پاکستان بزنس کونسل کے ممبران سے بھی ملاقات کی جس میں ملٹی نیشنل کمپنیز کے حکام بھی شریک تھے ، اس کے علاوہ فیس بک، پیپسی، کوکا کولا اور پراکٹر اینڈ گیمبل سمیت اوبر کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستانی مارکیٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں