میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کا انجن سیز ہو گیا،فواد چودھری

مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کا انجن سیز ہو گیا،فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کا انجن سیز ہو گیا ،اب گاڑی میں ڈیزل ڈالیں یا پیٹرول ، گاڑی چلنے کی نہیں،مجھے نہیں لگتا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں کوئی جان ہے ۔ان خیالات کا اظہار فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نیب میں زیادہ تر وہ لوگ کیسز کا سامنا کر رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کا پیسہ لوٹااور پاکستان سے باہر بھیجا۔ لوگوں نے پی ٹی آئی کو اس لئے ووٹ دیے ہیں کہ پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے ۔ عمران خان کو جو مینڈیٹ ملا ہے وہ احتساب کے لیے ملا ہے اور ان لوگوں کو پاکستان کے پیسے واپس کرنا ہوں گے ۔ ہمیں لوگوں کو جیلوں میں رکھنے کا شوق نہیں ، یہ پاکستان کا پیسہ ہے واپس کریں اور جہاں چاہیں جائیں۔اپوزیشن کہتی ہے کہ ان کے تمام کیسز کو چھوڑ دیا جائے ۔ ا نہوں نے کہا کہ 1947سے لے کر 2008تک پاکستان کا کل غیر ملکی قرضہ 37ارب ڈالرز تھا جو کہ گزشتہ 10سال کے دورا ن بڑھ کر 97ارب ڈالرز ہو گیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ پیسہ کدھر گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں