امریکا کی ایران میں تبدیلی حکومت کی خواہش پوری نہیں ہوگی، ولی نصر کا تجزیہ
شیئر کریں
ٹرمپ کی احمد الشرع کا ایرانی ماڈل تلاش کرنے کی منزل انتہائی ناقابل حصول ہے
جانز ہاپکنز کے مشرق وسطیٰ اسٹڈیز کے پروفیسر ولی نصر نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کردیا
جانز ہاپکنز اسکول آف ایڈوانسڈ انٹر نیشنل اسٹڈیز میں بین الاقومی امور اور مشرق وسطیٰ اسٹڈیز کے پروفیسر ولی آر نصر نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی فوجی اور سرکاری صنعتوں اور ایرانی شہروں و قصبوں پر بمباری کرکے حکومت کی تبدیلی کی خواہش پوری نہیں ہوگی،
ور کرد ملیشیا ز کو مسلح کرکے ایران کی علاقائی سلامتی کو خطرہ میں ڈال کر آبادی اور حکومت میں رخنہ پیدانہیں ہوگااور عوامی انقلاب نہیں آئے گا۔ ٹرمپ کااحمد الشرع کا ایرانی ماڈل تلاش کرنے کی منزل انتہائی ناقابل حصول ہے۔ وہاں پہنچنے کیلئے ٹرمپ کو ایران کی مزاحمت ختم کر نا ہوگی۔
یہ جنگ طویل ہوگی اور صرف فضائیہ سے نہیں لڑی جاسکتے۔ امریکہ کو ایران پر حملہ کرنا ہوگا اور اس پر قبضہ کرنا ہوگا اور ایسی جنگ لڑنا ہوگی جو ٹرمپ کی مدت سے زیادہ طویل ہوگی اور یقینابہت سے امریکی اور ایرانی باشندے یہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کیلئے مختلف وضاحتیں پیش کرنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ اب حکومت کی تبدیلی پر مصر ہے۔ اس کی حکمت عملی اب پہلے ایران کو ایک ناکام ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ اس کے بعدایسے اچھے لیڈرز تلاش کرنا ہے جو ٹرمپ کی مرضی کے ہوں۔
صدر ٹرمپ کیلئے اب ایران کیلئے ماڈل وینزویلا میں امریکہ کی تھوپی گئی تبدیلی نہیں ہے بلکہ شام کی قیادت ہے۔وہ احمد الشرع کا ایرانی روپ چاہتے ہیں جو امریکہ دوست صدر ہے۔لیکن ایران ٹرمپ کے پلان کے سامنے سر تسلیم خم کرنے والا نہیں ہے۔
اتوار کو ایران نے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈرچنا جو مقتول آیت اللہ علی خامنہ ای کا فرزند ہے۔یہ اس بات کاواضح اشارہ ہے کہ ایران مزاحمت کیلئے تیار ہے۔ ٹرمپ نے ایرا ن کو خبر دار کیا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو منتخب نہ کیا جائے۔
یہ وہ رہنما ہیں جو مزاحمت کی علامت ہیں اور امریکہ کی لگاتار مزاحمت میں ایران کی قیادت کیلئے سب سے موزوں ہیں۔ مجتبیٰ خامنہ ای نظام حکومت کے آدمی ہیں جو اس کی بنیادی اقدار، اس کے اداروں اور اپنے والد کے ورثہ سے وابستہ رہے ہیں۔
ان کا انتخاب ان سب کے خاتمہ کیلئے نہیں بلکہ اسے قائم رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔ مجتبیٰ جنگ کے محاذپر سخت گیر آدمیوں کا انتخاب ہیں۔


