میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضرورت پڑی تو سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کریں گے،ترجمان وزیرِاعظم مشرف زیدی

ضرورت پڑی تو سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کریں گے،ترجمان وزیرِاعظم مشرف زیدی

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۱ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

وزیرِاعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کریں گے۔

بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی سوال ہی نہیں، ہم ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون کوئی نئی بات نہیں، دونوں ممالک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کا خیال رکھتے آئے ہیں۔

مشرف زیدی نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے ریاض میں سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات کر کے مشترکہ دفاعی اقدامات پر بات کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی وزیرِ خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں