
امریکا کا حماس کے حامیوں کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان
شیئر کریں
حماس کے سپورٹرزکو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جائے گا، امریکی وزیر خارجہ ماکوروبیو
فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل اسرائیل کے خلاف احتجاج پر گھر سے گرفتار
امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ امریکا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ ماکوروبیو نے کہا کہ حماس کے سپورٹرز کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جائے گا، فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا، خلیل کی بیوی امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ خلیل نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے لئے مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ کولمبیا یونیورسٹی کے خلیل نامی طالب علم کو فلسطین کے حق میں اسرائیل کے خلاف مظاہر ہکرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔ فیڈرل امیگریشن اتھارٹی نے بتایاہے کہ خلیل نامی طالب علم کے خلاف دفتر خارجہ کی جانب سے ہدایت ملنے پر کارروائی کر رہے ہیں تاکہ خلیل کا اسٹوڈنٹ ویزا ختم کیا جا سکے۔ محمد خلیل کے وکیل ایمی گریر نے میڈیا کو بتایا کہ محمد خلیل کولمبیا یورنی ورسٹی کے اپارٹمنٹ میں موجود تھے، جب مین ہٹن کیمپس میں متعدد امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹس نے انہیں گرفتار کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوری میں امریکی صدارت سنبھالنے کے بعد فلسطین کی حمایت کرنے والے خلاف یہ پہلا سخت اقدام ہے اور محمد خلیل گرفتار ہونے والے پہلے متاثرہ ہیں۔کولمبیا یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ ادارے کی پالیسی میں کسی بھی طالب علم کی معلومات دینا قانونی طور پر ممانعت ہے۔امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بھی اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا جو ملک کے ویزا سسٹم کے عمل کے ذمہ دار ہیں۔محمد خلیل نے گرفتاری سے قبل ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ مجھے حکومت اور اسرائیل کے حامی چند کنزرویٹو کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پر تشویش ہے۔