میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر محنت شاہد تھیم ڈمی ثابت ، سیکریٹری زیادہ طاقت ور نکلا

وزیر محنت شاہد تھیم ڈمی ثابت ، سیکریٹری زیادہ طاقت ور نکلا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

سیکریٹری کا تبادلہ کرانے کی کوششوں میں وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر شاہد تھیم ڈانٹ کھا بیٹھے
سیکریٹری محنت پر اربوں روپے کی بجٹ کے استعمال میں قواعد کی خلاف ورزی کا الزام

وزیر محنت شاہد تھیم بے اختیار اور ڈمی وزیر ثابت ہو گئے ، سیکریٹری محنت رفیق قریشی پر اربوں روپے کی بجٹ کے استعمال میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات لگانے کے باوجود سیکریٹری کا تبادلہ یا انکوائری کروانے میں ناکام ہو گئے ،سیکریٹری کا تبادلہ کرانے کی کوششوں میں وزیراعلیٰ سندھ سے صوبائی وزیر شاہد تھیم ڈانٹ کھا بیٹھے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق وزیر محنت شاہد عبدالسلام تھیم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لیٹر ارسال کر کے آگاہ کیا کہ سیکریٹری محمد رفیق قریشی نے ورکر ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کے 32 اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے برعکس غیر قانونی فیصلے کئے ہیں، سیکریٹری رفیق قریشی نے بورڈ کا 8 کروڑ روپے کا دفتر خرید کیا ہے لیکن بورڈ ممبران کو آگاہ نہیں کیا، ڈجیٹلائزیشن کا ٹھیکہ 3 کروڑ روپے کا منظور کیا گیا لیکن سیکریٹری نے وہ ٹھیکہ 4 کروڑ روپے کا جاری کیا ہے ، 3 ارب روپے کی مالیت کی 10 ہزار الیکٹرک بائیکس کے لئے اشتہار جاری کیا ہے لیکن بورڈ ممبران سے منظوری نہیں لی گئی اس لئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیکریٹری محنت رفیق قریشی کے فوری تبادلے کے احکامات جاری کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد شاہ نے وزیر محنت شاہد عبدالسلام تھیم کو ڈانٹ پلائی کہ سیکریٹری محنت رفیق قریشی کا وہ خود بھی تبادلہ نہیں کر سکتے، محکمہ لیبر کے ماتحت اداروں ورکر ویلفیئر بورڈ اور سیسی کے معاملات ایسے چلنے دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ڈانٹ کے بعد وزیر محنت شاہد تھیم نے خط کے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں