مجھ پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا ہے تو ویلکم، سابق صدر عارف علوی
ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی ہے، مجھ پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا ہے تو ویلکم۔ڈاکٹر عارف علوی نے عہدے سے سبکدوش ہوتے ہی کراچی میں اپنی رہائش گاہر پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی بات کرتا رہا اور کرتا رہوں گا، اس وقت ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جس کو مینڈیٹ ملا اس کی قدر کی جائے، ملک انتشار کا شکار ہے اسے جوڑنے کی ضرورت ہے، میں نے ہمیشہ جوڑنے کی بات کی اور کوشش کی کہ توڑا نہیں جوڑا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو جوڑنے کیلئے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، ملک سے کشیدگی ختم کرنی چاہئے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے صدرِ مملکت بننے کا موقع دیا، امید ہے بانی پی ٹی آئی کیسز سے بری ہوجائیں گے۔