میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترازوکے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے‘مریم نواز

ترازوکے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے‘مریم نواز

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن میں جیت کے لئے اترے گی لیکن ترازوکے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، بدقسمتی سے سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کاذریعہ بنادیاگیا، معاشرے میں نفرتوں کی آگ ختم کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور پارٹی ونگز کے درمیان اشتراک عمل کو مضبوط بنانے پر تجاویز پر بھ غور ہوا ۔مریم نواز نے بھرپور تنظیمی کونشن منعقد کرنے پر پارٹی قیادت، عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں کارکنوں کا جذبہ بڑا متاثرکن تھا ، خواتین اور یوتھ کی بھرپور شرکت پر بے حد خوش ہوں، خواتین اور یوتھ کی بڑھتی تعداد دیکھ کر کہاجاسکتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کی جماعت ہے، فیصل آباد کے شیروں کی آواز کی گونج پورے پاکستان نے سنی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن میں جیت کے لئے اترے گی تاہم ترازوکے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں