میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلطانز کیخلاف بقا کی جنگ؛ سرفراز میچ نہیں کھیل سکیں گے

سلطانز کیخلاف بقا کی جنگ؛ سرفراز میچ نہیں کھیل سکیں گے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد انگلی میں انجری کے باعث آج ملتان سلطانز کے خلاف لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے آخری راؤنڈ میچ میں ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی، جہاں انہیں لازمی فتح درکار ہے، اگر کوئٹہ کی ٹیم سلطانز کو شکست دینے میں کامیاب رہتی ہے تو انکی پلے آف مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن رہیں جبکہ ہار کی صورت میں زلمی کی ٹیم ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔کراچی کنگز کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے کپتان سرفراز احمد کو پشاور زلمی کے خلاف میچ بھی کھیلنے سے قاصر رہے تھے۔پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے لگاتار دوسرے میچ سے باہر ہوئے ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں