میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے ا س لیے بازاری زبان پر اتر آئے ہیں‘ شہباز شریف

وزیراعظم کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے ا س لیے بازاری زبان پر اتر آئے ہیں‘ شہباز شریف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے ا س لیے وہ دھمکیوں اور بازاری زبان پر اتر آئے ہیں، چور چور کے بیانات وہ دے رہا ہے جس کا ذہن مائوف ہو چکا ہے، نہیں چھوڑوں گا اور چور ڈاکو ایسا شخص کہہ رہا ہے جو خوفزدہ ہے، ایک مہذب شخص ایسی گفتگو نہیں کرتا جو عمران خان کر رہے ہیں،سامنے آئیں اور مقابلہ کریں، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کریں،عمران خان جہاں جا رہے غلاظت کے ڈھیرجمع کر کے جا رہے ہیں ان کے غلاظت کے ڈھیر کون صاف کرے گا ؟، عمران خان گھٹیا سیاست کر رہے ہیں ،نازک معاملات پر غیر محتاط بیانات سے کشمیر کاز کو نقصان ہوگا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں اس کو زبان پر بھی نہیں لایا جاسکتا لیکن اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین چار سالوں میںمہنگائی کس سطح پر پہنچا دی گئی ہے ،تمام سیاسی جماعتیں اس حکومت سے چھٹکارے کے لئے یکسو ہیں ،نہیں چھوڑوں گا ،چور اور ڈاکو ایک ایسا شخص کہہ رہا ہے جس کا دماغ مائوف ،یہ آدمی ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ورکنگ وزٹ پر امریکہ گئے تھے لیکن واپسی پر عمران خان نے کہا کہ میں ایک اور ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں ،اس طرح کے غیر محتاط بیانات کشمیر کاز کو خراب کررہے ہیں،عمران خان خارجہ پالیسی سے متعلق غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں،علاوہ ازیں شہبازشریف نے بجلی ، گھی کی قیمتوں میں اضافے کو عمران نیازی کا ایک اور یوٹرن قرار دیتے ہوئے کہاکہ پہلے ہی کہاتھا کہ عمران نیازی بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں نہ بڑھانے کے اعلان پر یوٹرن نہ لیں لیکن انہوں نے روایت برقرار رہی ،بجٹ تک بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں نہ بڑھانے کا عمران نیازی کا بیان قوم سے ایک اور جھوٹ اور دھوکہ ثابت ہوا ،بجلی کی قیمت میں چھ روپے فی یونٹ ماہانہ اضافہ عوام کے خلاف غیرملکی سازش ہے جو پی ٹی آئی حکومت نے کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں