عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی،بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہمیری رگوں میں زرداری شہیدبینظیرکاخون ہے عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی، کبھی بندوق اٹھائی نہیں مگر استعمال کرنا جانتے ہیں، آپ دھمکی دیں گے تو اس کے نتائج بھی خود برداشت کریں گے،لانگ مارچ میںعوام نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کردیا،ہم غیر جمہوری انداز میں حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے البتہ ایسا کرسکتے تھے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اپنا کام کرلیا، اب پارلیمان پر ذمہ داری ہے، عوام کی امیدوں پر ہم نے پورا اترنا ہے ،جلد پارلیمان اپنے آپ سے یہ سیاہ دھبہ و داغ ہٹائے گا،جیسے ہی سیشن بلایا جائے گا 2018کی غلطی کو درست کریں گے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مارچ کے دوران آصفہ بھٹو زرداری پر ڈرون کیمرے کے ذریعے حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے پر قانونی کارروائی سے متعلق غور کر رہے ہیں،عمران خان نے آصف زرداری کو دھمکی دی ، جب شہید بینظیر کو شہید کیا گیا اس وقت میں بچہ تھا، اب بڑا ہوگیا ہوں،ہم پر امن سیاست کر رہے ہیں، مخالفین بھی سیاست کریں ،آپ ہمیں زندگی اور موت کی دھمکی دیںگے تو پھر آپ کو نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑے گا،عمران خان نیاری کے خلاف کرپشن کے خوفناک کیسز بننے والے ہیں، اپنے خلاف بننے والے مقدمات سے بچنے کیلئے عمران نیازی خاتون اول سے دعا کرائیں،عوام نے پیپلزپارٹی کے عوامی حقوق مارچ میں شرکت کرکے اپنا کام کردیا، اب پارلیمنٹ اپنا کر دار ادا کریں اور تحریک عدم اعتماد کا ساتھ دیں ،ہم تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو گھر بھیجیں گے، پھر صاف شفاف الیکشن کے ذریعے ایک منتخب حکومت آئے گی۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت ہر معاملے پر ناکام ہوگئی، پاکستان کے عوام کو سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کردیا، عوام جمہوریت کے ساتھ ہیں اور وہ صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنا منتخب نمائندہ جن سکے جو ان کے مسائل حل کرے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کے عوامی حقوق مارچ میں شرکت کرکے اپنا کام کردیا، اب ارکان پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا، اب ہم عوامی نمائندوں کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے اوپر لگے اس داغ کو دھوئیں، اپنی ذمے داری ادا کرتے ہوئے عوام کی امنگوں اور امیدوں پر پورا اترتے ہوئے اس سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھجیں۔