میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے حیدرآباد پر ڈپلومہ ہولڈرافسران کاراج

ایس بی سی اے حیدرآباد پر ڈپلومہ ہولڈرافسران کاراج

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ، عرس ڈاوچ سمیت 5 ڈپلومہ ہولڈر افسران ٹیکنیکل عہدوں پر قابض، مقصود احمد ڈی ڈی ڈینجرس اینڈ ہیریٹیج بلڈنگز، مقبول احمد ڈی ڈی لطیف آباد، جامشورو، ٹھٹہ،سجاول ،افضال احمد سٹی، ٹنڈوالہیار، بدین اور ٹنڈومحمدخان کے عہدوں پر موجود، نچلے گریڈ میں بھرتی ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کی ترقی بھی مشکوک، تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے ٹیکنیکل عہدوں سے ڈپلومہ ہولڈر افسران ہٹائے نا جا سکے ہیں اورعدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈپلومہ ہولڈر افسران کو کئی چارجز بھی نواز دیے گئے ہیں، ملنے والے معلومات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد، تحصیل دیہی، دادو اور مٹیاری کی چارج رکھنے والے عرس ڈاوچ سول میں ڈپلومہ رکھتے ہیں لیکن اسے ہٹانے کے بجائے 3 مزید چارجز سے نواز دیا گیا ہے جبکہ وہ گذشتہ 10 سے سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد تعینات ہیں، اسی طرح ڈپلومہ ہولڈر افسر مقصود ڈپٹی ڈائریکٹر ڈینجرس اینڈ ہیریٹیج بلڈنگ، مقبول احمد ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد، جامشورو، ٹھٹھہ اور سجاول جبکہ افضال احمد ڈپٹی ڈائریکٹر سٹی، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمدخان اور بدین تعینات ہیں، حیرت انگیز طور پر کچھ عرصہ قبل غیرقانونی تعمیرات کے الزامات میں معطل ہونے والے افضال احمد کو نہ صرف بحال کردیا گیا بلکہ اسے سٹی کے ساتھ مزید تین اضلاع کا ڈپٹی ڈائریکٹر بھی بنا دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد پر مذکورہ ڈپلومہ ہولڈر افسران کا راج ہے اور کئی سالوں سے وہ عہدوں پر تعینات ہیں جبکہ عرس ڈاوچ ایس بی سے اے حیدرآباد کا سب سے طاقتور افسر تصور کیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق نچلی گریڈ میں بھرتی ہونے ہوکر گریڈ 18 میں پہنچے والے عرس ڈاوچ کی ترقی بھی مشکوک ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں