کراچی میں مہنگائی کے سونامی نے عوام کو خون کے آنسو رلادیا
شیئر کریں
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مہنگائی کے سونامی نے عوام کو خون کے آنسو رلادیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب انتظامیہ عوام کی مشکلات پر کارروائی کرنے کی بجائے کاغذی کاروائیوں سے سب اچھا کا تاثر دینے میں مصروف ہے ۔اشیائے خوردونوش سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں ایل پی جی بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔ مرغی کا گوشت مسلسل مہنگا ہوتا جارہا ہے جسکی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہے حکومتی دعووں اور وعدوں کے برعکس شہر قائد میں بھی گرانفروشوں نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے آئے روز اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں من مانا اضافہ کرنا معمول بنالیا ہے حکومتی دعوے اور وعدے صرف بیانات تک ہی محدود ہیں جبکہ حقیقت میں مہنگائی نے عوام کو ناکوں چنے چبوادیئے ہیں مہنگائی کی وجہ سے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی ناممکن ہوچکا ہے۔ کراچی میں انتظامیہ کی سرد مْہری اور گرانفروشوں کیخلاف کاروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ متعلقہ ادارے سے بْت بنے گرانفروشوں کیخلاف فوری اور سخت ایکشن لینا چاہیے تاکہ عوام کو سْکھ کا سانس اور ریلیف میسر آسکے۔