بااثر افسران کیخلاف تحقیقات اینٹی کرپشن ٹیم کو مہنگی پڑ گئی
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بااثر افسران کے خلاف تحقیقات، سندھ حکومت نے اینٹی کرپشن کی دو افسران کو معطل کرکے انکوائری بٹھا دی، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ساؤتھ کے میونسپل کمشنر اختر شیخ اور سپریڈنٹنگ انجنیئر عبدالرزاق جونیجو کے خلاف تحقیقات اینٹی کرپشن افسران کو مہنگی پڑ گئی، اینٹی کرپشن افسران صدام وسان اور الھ بخش کوریجو معطل، تفصیلات کے کراچی کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ساؤتھ کے دو بااثر افسران کے خلاف تحقیقات اینٹی کرپشن افسران کو مہنگی پڑ گئین، سندھ حکومت نے اینٹی کرپشن کے دو افسران کو معطل کرکے انکوائری بٹھا دی ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق چئیرمین اینٹی کرپشن کی ہدایت پر اینٹی کرپشن چئیرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹبلشیمٹ کے انکوائری آفیسر الھ بخش کوریجو نے میونسپل کمشنر اختر شیخ کو لیٹر لکھ کر ترقیاتی کامون و دیگر اخراجات کا رکارڈ طلب کیا، جس کے بعد الھ بخش کوریجو پر دباؤ ڈال کر لیٹر واپس لیا گیا، لیٹر واپس لینے کے بعد الھ بخش کوریجو کو نہ صرف معطل کیا بلکہ ایس جی اے میں رپورٹ کرواکے انکوائری بٹھا دی گئی ہے، حیرت انگیز طور پر 24 فیبروری 2021ع کو نکالا گیا اور 1 مارچ کو انکوائری بند کرنے کا لیٹر جاری کیا گیا، ایسے طرح اینٹی کرپشن کے ایک اور افسر ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ صدام وسان کو بھی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ساؤتھ کے سپریڈنٹنگ انجنیئر عبدالرزاق جونیجو کے خلاف تحقیقات پر معطل کرکے ایس اینڈ جی رپورٹ کرکے انکوائری بٹھا دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ڈی ایم سی ساؤتھ میں ترقیاتی کاموں، مرمت و تنخواہون کے مد میں کروڑوں روپے خرچ کردئے گئے ہیں جس کی تحقیقات پر اینٹی کرپشن افسران کو معطل کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈی ایم سی ساؤتھ کے دونوں بااثر افسران سندھ حکومت منظور نظر ہے۔