برطانیہ سابق سیاستدان کے لوٹے گئے 58 لاکھ ڈالر نائجیریا کو واپس کرے گا
شیئر کریں
برطانیہ اور نائجیریا کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے ایک معاہدے میں برطانیہ نے نائجیریا کو اس کے ایک سابق گورنر کی جانب سے لوٹے ہوئے 58 لاکھ ڈالرجلد لوٹانے کی یقین دہانی کرادی ۔یہ سابق گورنر ڈیلٹا سٹیٹ جیمز ایبوری ہیں جو برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے جرم میں سنہ 2012 میں سزا پا چکے ہیں۔وکلا کا دعوی ہے کہ انھوں نے تیل کے ذخائر سے مالا مال ریاست سے 58لاکھ ڈالر لوٹے تھے ،میڈیا کے مطابق برطانوی حکام نے بتایاکہ یہ 2016میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد سے پہلا موقع ہے جب مجرموں سے رقم لے کر نائجیریا کو واپس کی جا رہی ہے ۔عدالت میں جمع کروائے گئے دستاویزات میں ایبوری کے نام کے متعدد بینک اکائونٹس بھی ہیں اور دنیا بھر میں ان کی دس جائیدادوں کا بھی ذکر ہے ۔ جن میں لندن کے مشہور ایبے روڈ پر فلیٹس اور نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 50 لاکھ پائونڈ مالیت کی کوٹھی موجود ہے ۔دستاویزات کے مطابق ان کے اثاثوں میں ایک بینٹلی گاڑی اور ایک بومبارڈیئر چیلنجر جیٹ بھی شامل ہے جس کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ پانڈ کے قریب ہے ۔عدالت نے تاحال اس ضمن میں فیصلہ نہیں دیا ۔