میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد ،شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ،پائلٹ شہید

اسلام آباد ،شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ،پائلٹ شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کرتباہ جبکہ پائلٹ شہید ہو گیا ، حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ۔ ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہو گئے ، طیارہ یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا جب کہ ایئر ہیڈکوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا جو حادثے کی وجوہات معلوم کرے گا۔دوران پرواز ایف 16 طیارے کا رخ اچانک زمین کی طرف ہوا اور گرکر تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے کے بعد آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل دور دور تک اٹھتے دکھائی دیئے ۔حادثے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ڈاکٹرز، طبی عملہ، فائر بریگیڈ گاڑیاں اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔خیال رہے کہ امریکی ساختہ ایف-16 فیلکن لڑاکا طیاروں کو ملٹی رول کومبیٹ(ہمہ جہت جنگی)طیارے کا درجہ حاصل ہے ۔ایف-16 فیلکن ایک انجن والا، آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والا طیارہ ہے ۔ جو (Mach 2) رفتار پر 9-جی کی گریویٹی فورس(جی -فورس)پر مینوور کرسکتا ہے ۔امریکی کمپنی کے تیار کردہ ایف-16 فیلکن کی پہلی پرواز 20 جنوری 1974 کو ہوئی جس کے بعد اس طیارے کو امریکی ایئر فورس میں 17 اگست 1978 میں شامل کرلیا گیا تھا۔ایف-16 فیلکن طیارے کو امریکی افواج نے کوریا اور ویتنام جنگ میں ہونے والے تجربات کی روشنی میں تیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں طیارے کے وزن کو کم کرنے اور اس کی *مینوور (Maneuver) کرنے کی صلاحیت بڑھانا شامل تھا۔پاکستان نے سب سے ے پہلے 1983 میں 45 ایف-16 طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں