جعلی بینک اکائونٹس کیس ،انور مجید نے درخواست ضمانت واپس لے لی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
جعلی بینک اکائونٹس کیس میں نامزد ملزم انور مجید نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی،عدالت نے کیس نمٹا دیا ۔بدھ کو سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں انور مجید کی ضمانت بعد ازگرفتاری درخواست پر سماعت ہوئی۔وکیل انور مجید نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ضمانت کے لیے فریش گرائونڈز کے ساتھ ہائیکورٹ سے رجوع کرونگا۔اس موقع پر سپریم کورٹ نے درخواست واپسی کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔