میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جج ویڈیو ا سکینڈل،مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

جج ویڈیو ا سکینڈل،مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔تفصیلات کے مطابق جج ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق نے انسداد دہشتگردی عدالت میں طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کی تھی ۔گزشتہ روز عدالت نے میاں طارق کی دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،جسے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سناتے ہوئے ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت مستردکردی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میاں طارق کی درخواست ضمانت میرٹ پر پوری نہیں اترتی۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج محمد ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث میاں طارق کو سترہ جولائی دو ہزار انیس کو گرفتار کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں