تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا فیصلہ ایک دو دن میں کرلیں گے ،سید مراد علی شاہ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ ایک دو دن میں کرلیں گے ۔نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جب سے پہلا کیس کراچی میں رپورٹ ہوا اس وقت ہم نے 9 آئسولیشن سینٹر اور 144 بستروں پر مشتمل اسپتال بنالیا تھا، 26 فروری کو پہلا کیس کراچی میں رپورٹ ہوا اس سے قبل شمالی علاقے میں سامنے آیا تھا جو رپورٹ نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت ٹوٹل سندھ میں 15 کیسز ہیں جن میں سے 8 عراق، شام اور دوحہ سے کراچی آئے جب کہ ایک شخص شاید ایران گیا تھا جس کے حوالے سے کچھ حتمی نہیں کہہ سکتا۔مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس 4 کیس ایران کی نسبت ہیں جن میں سے 3 کیس زیادہ تشویشناک ہیں جن کی ٹریول ہسٹری لندن اور دبئی کی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ جیسے ہی ہمیں 26 تاریخ کو کیس کا پتا چلا تو امیگیریشن سے رابطہ کیا، ہمیں بتایا گیا کہ ٹوٹل ایران سے 13836 لوگ ا?ئے تھے جن میں سے 2355 سندھ کے رہائشی تھی اور باقی دیگر علاقوں کے تھے ، سندھ حکومت نے ان تمام لوگوں سے فوری رابطہ کیا اور 3 دن میں سب کو کور کرکے انہیں خود ساختہ قرنطینہ میں رکھا، جن جن کو علامات تھیں ان کے ٹیسٹ کیے ، اس وقت تک 200 افراد کے ٹیسٹ کرچکے ہیں جن میں سے 15 مثبت ا?ئے ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہمارے پاس تمام کیسز باہر سے ہیں، ان کیسز میں ایک بھی ایسا کیس نہیں جو کسی متاثرہ شخص سے دوسرے کو لگا ہو، متاثرہ افراد کی ٹریول ہسٹری باہر کی ہے ، سیکنڈری کنٹیکٹ والوں کے ٹیسٹ منفی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے رابطے کی کوشش کی تھی، ان کے معاون خصوصی ظفر مرزا کے ساتھ کچھ روز قبل کانفرنس کال ہوئی جس میں انہیں کہا ہیکہ ائیرپورٹس اور بارڈر پر قرنطینہ سینٹر بنائیں، ہم جس لیول سے چیکنگ چاہ رہے تھے وہ نہیں ہورہی، امیگیریشن ا?فیسر کے ساتھ ایک ڈاکٹر بٹھانے کا کہا ہیکہ تاکہ مسافروں کو چیک کیا جائے ۔مراد علی شاہ نے انکشاف کیا کہ کراچی میں متاثرہ افراد کا ائیرپورٹ پر پتا نہیں چلا سب سے ہم نے خود رابطہ کیا، ہم 14 روز کے قرنطینہ میں رکھے ئے ایک ایک شخص سے رابطہ کرتے ہیں اور علامات پوچھتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل سے متعلق کچھ تجاویز دی ہیں جن میں پولیس اہلکاروں کو مکمل احتیاطی سامان دیں گے جب کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں اگر کسی نے 14 روز میں بیرون ملک سفر کیا تو وہ میچ گھر پر بیٹھ کر دیکھیں اور کسی کو علامات ہیں تو وہ میچ دیکھنے نہ ا?ئے ، ہم نے گراؤنڈ میں سینیٹائزر، ماسک رکھنے اور ایک سیٹ کے فاصلے سے بیٹھنے کی تجویز دی ہے ۔ان کا کہنا تھا اب تک کوئی پینک صورتحال نہیں، لوگ سمجھتے ہیں سندھ حکومت کچھ چھپا رہی ہے ، ایک ا?پشن یہ بھی ہے کہ سب کو گھر بیٹھنے کا بول دیں لیکن اس سے خوف پیدا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جن کو ا?ئسولیشن میں رکھا ان سب کی حالت بہتر ہے ، اس وقت حالات بالکل خراب ہیں، اسکولوں کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں تمام چیزوں کو مد نظر رکھ کر کریں گے ، اگر کسی بچے کو علامات ہیں تو اسے اسکول نہ بھیجیں اور اگر کسی بچے کی ٹریول ہسٹری باہر کی ہے تو وہ بھی اسکول نہ آئے ۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فی الحال میٹرک کے امتحانات بھی وقت پر ہوں گے ۔