رواں مالی سال ملک میں 23ارب ڈالر آنے کا امکان ہے ، وزارتِ خزانہ
شیئر کریں
رواں مالی سال 2018-19میں پاکستان میں 21ارب ڈالر آنے کا امکان ہے ۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال2018-19میں ترسیلات کی مد میں 21ارب ڈالر آنے کا امکان ہے اور ترسیلاتِ زر میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ میں خاطر خواہ سرمایہ کاری متوقع ہے ۔ترجمان وزارتِ خزانہ خاقان نجیب کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹ کی خریداری کیلئے 4ہزار درخواستیں رجسٹرڈ ہوئیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کی روپے میں وقت سے پہلے کیش کرانے پر کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک اور ابو ظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان 2ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک اور ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان یہ معاہدہ ابوظہبی کی پاکستان کے لیے مالی معاونت کے اعلان کی دوسری قسط ہے ۔پاکستان ابو ظہبی کی جانب سے اس معاہدے کے تحت ایک ارب ڈالر جنوری میں حاصل کرچکا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 2ارب ڈالر کا فنڈ جلد ہی ملنے کی توقع ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے یو اے ای سے مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔21دسمبر کو ابو ظہبی ڈیولپمنٹ فنڈ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے پہلی قسط 24جنوری کو موصول ہوئی۔