میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی کا بھارت، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی میں خطر ناک اضافہ، عالمی رپورٹ

مودی کا بھارت، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی میں خطر ناک اضافہ، عالمی رپورٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے
بی جی پی کی زیر حکومت ریاستوں میں بڑھتے رجحان پر رپورٹ میں تشویش کا اظہار

ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے ۔ان واقعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80فی صد وقوعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی حکومت تھی۔ واشنگٹن ڈی سی کے مقامی سینٹر فار دی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کے منصوبے میں بتایا گیا کہ بھارت میں نفرت انگیزی کا رجحان بالخصوص ان ریاستوں میں کہاں نریندر مودی کی بی جے پی اور ان کے اتحادیوں کی حکومت ہے ، تشویش ناک ہے ۔اقوامِ متحدہ کے مطابق ہر وہ گفتگو، تقریر، تحریر یا رویہ نفرت انگیزی کے زمرے میں آتا ہے جس میں کسی انسان یا گروہ کے رنگ ونسل یا مذہب کے حوالے سے تضحیک آمیز یا امتیازی زبان استعمال کی گئی ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں