میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی میں لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنایاجاتاہے طالبہ پروین رندکاالزام

پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی میں لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنایاجاتاہے طالبہ پروین رندکاالزام

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

نوابشاہ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کو پروفیسر زکی جانب سے مارکس کے لئے جنسی طور پرہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، طالبہ کے الزامات کے بعد موبائل اسکرین شاٹ سامنے آگئے، محکمہ صحت سندھ نے انکوائری کمیٹی قائم کردی،آصف زرداری کے شہر میں طالبات انصاف کے لئے احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق نوابشاہ کے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں چوتھے سال کی طالبہ پروین رند نے اپنے وڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ ڈائریکٹر یونیورسٹی مسلسل ہراساں کر رہے ہیں ، وارڈن اسسٹنٹ پروفیسرفرحین اور عاتقہ کی غیراخلاقی بات تسلیم نہ کرنے پر تنگ کیا جارہا ہے،دونوں نے جسمانی تشدد کیا کہ ڈائریکٹر غلام مصطفی راجپوت کی بات تسلیم کرو، سندھ کی جامعات میں طالبات خودکشی نہیں کرتی بلکہ قتل کی جاتی ہیں اور بعد میں قتل کو خودکشی کا رنگ دیاجاتا ہے، نائلہ رند، ڈاکٹر نمرتا، ڈاکٹر نوشین اور دیگر طالبات نے خودکشی نہیں کی،میں بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کرتی ہوں کہ شہید بینظیر کی یونیورسٹی میں طالبات کو انصاف دیا جائے، اگر میں ہاسٹل سے فرار نہ ہوتی تو میری بھی کمرے سے لاش ملتی ۔ جبکہ سامنے آنے والے موبائل اسکرین شاٹ میں یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ پروین کو فارمیسی کے سبجیکٹ میں فیل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور کوئی بات ماننے کے لئے دبائو ڈالا جارہا ہے ۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر محمد جمن باہوٹو کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی میں ڈاکٹر شہاب الدین قریشی، ڈاکٹر عبدالحمید سومرو اور ڈاکٹر رخسانہ چنڑ میمبر کو میمبر کے طور پر شامل کیا گیا ہے، کمیٹی طالبہ پروین رند کو ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرے گی، ہراساں کرنے کے قوانین کا جائزہ لے کر بیانات رکارڈ کرنے کے بعد 3 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار وومین کے چانسلر کو لیٹر ارسال کرکے ہدایت کی ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے دورے کے دوران تمام متعلقہ افسران موجود ہوں۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کے شہر نوابشاہ میں طالبات مسلسل دو روز سے ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں ، ہراساں ہونے والی طالبہ پروین رند احتجاج میں ننگے پائوں شریک ہوئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں