میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ثقافت اورسیاحت سندھ میں اندھیرنگری

محکمہ ثقافت اورسیاحت سندھ میں اندھیرنگری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

جعلی ڈومیسائل کی حامل خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات
(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ ثقافت و سیاحت میں جعلی ڈومیسائل پر نوکری حاصل کرنے کا معاملہ، ملازمہ کے دو قومی شناختی کارڈ نمبر سامنے آگئے، اعلیٰ افسر کی خواہش پر اینٹی کوئیٹی اسسٹنٹ زاہدہ قادری کو ترقی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق محکمہ ثقافت، سیاحت و آثار قدیمہ میں زاہدہ قادری کو اینٹی کوئیٹی اسسٹنٹ کے طور پر بھرتی کیا گیا، زاہد ہ قادری کا ڈومیسائل جعلی ہونے کے شبہہ پر محکمہ ثقافت ، سیاحت و آثار قدیمہ نے تصدیق کے لئے ڈپٹی کمشنر جنوبی کے دفتر کو لیٹر ارسال کیا، جس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی نے تصدیق کی کہ زاہدہ قادری کا ڈومیسائل جعلی ہے، جبکہ زاہدہ قادری کے قومی شناختی کارڈ کے مطابق وہ اے 408، کہکشاں 01، شاہراہ عطار بلاک 4 ، کلفٹن جنوبی کراچی میں رہائش پذیر ہیں، جعلی ڈومیسائل کے بعد زاہد ہ قادری کے دو قومی شناختی کارڈ نمبر بھی سامنے آگئے ہیں، دو قومی شناختی نمبر وںسے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے نادرا میں جعلسازی کے ذریعے دو قومی شناختی کارڈ حاصل کرلئے ہیں۔ محکمہ ثقافت کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گریڈ 14 کی ملازمہ اینٹی کوئیٹی اسسٹنٹ زاہد ہ قادری کو گریڈ 16 میں ترقی دے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکس کیویشن بنایا گیا ہے، پروموشن بورڈ کے اجلاس میں بھی منظوری دی گئی ہے ، جعلی ڈومیسائل اور دو قومی شناختی کارڈ نمبرز کی حامل ملازمہ کو ترقی دینے پر محکمہ ثقافت کے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور ملازمین نے اعلیٰ افسران کے سامنے تحفظات بھی پیش کئے ہیں ، افسر کے مطابق محکمہ ثقافت کے اعلیٰ افسر کی خواہش پر اینٹی کوئیٹی اسسٹنٹ زاہد ہ قادری کو ترقی دی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں